زعفران
ہزعفران کےفوائد
اپنے اندر سیکڑوں طبی فوائد بھی رکھتا ہے ، سرسام کی بیماری میں اس کا استعمال انتہائی مفید و آزمودہ ہے،یہ پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے،جلن دور کرتا ہے۔
زعفران کی معمولی مقدار جو دو سے تین چاول کے دانوں کے برابر ہو اس کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار بنتا ہے، یاداشت کوبہتر بناتاہے،ذہنی تنائو اوردبائو، بھولنے کی بیماری کو دور کرتا ہے۔زعفران بھوک کی کمی کو دور اورھاضمہ درست رکھتا ہے
تشنج میں زعفران کا استعمال غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے اور تشنج کے نتیجہ میں متاثرہ کونہ صرف بیکٹیریا کے حملوں سے روکتا ہے بلکہ ان کے حملوں سے اعصاب کو پہنچنے والے نقصان کو ختم کرتا ہے اور گردن اور جبڑے کے پٹھوں کو سکون اور قوت پہنچاتاہے دیتا ہے۔
آنکھوں کی جملہ تکالیف بشمول سرخی اور درد سے نجات کا باعث بنتا ہے۔ حیض میں رکاوٹ کو دور کرتا ہے، حاملہ خواتین کو زعفران کا استعمال زچگی میں آسانی پیدا کرتا ہے
زعفران کے فوائد: بطور سرمہ صبح و شام ایک ایک سلائی آنکھوں میں لگائیں اس کا سرمہ نظر کو تیز کرتا ہے‘ آنکھوں کی خارش اور جالے کیلئے مفید ہے۔ اس میں قوت خاص ہے‘ قوت باہ میں بے پناہ اضافہ کرتی
ہے‘ دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ چہرے کے رنگ کو نکھارتی ہے‘ گردے اور مثانے کو صاف کرتی ہے۔ دوسری ادویات میں ملانے سے اس کا اثر جلد ازجلد دل اور دل سے دوسرے اعضاء تک پہنچتا ہے۔ دل، دماغ اور تلی کے ورم کیلئے مفید تر ہے۔ مناسب ادویات میں شامل کریں تو درد رحم‘ ورم رحم‘ رحم کی خارش‘ جلن کیلئے مفید ہےا
۔ اس کا خالص عطر رحم کی سختی اور خارش کو دور کرتا ہے۔ کھٹے انگور کے ساتھ ملا کر مریض کو کھلائیں تو مریض کا نشہ دور ھو جاتاہے
زعفران کا سفوف کرکے حسب ضرورت شہد ملا کر معجون بنالیں‘ مرض کی شدت میں ایک چمچ صبح، دوپہر، شام مریض کو استعمال کرائیں‘ گردہ اور مثانہ کی پتھری نکل جائے گی۔ دردزہ کی حالت میں پانچ ماشہ زعفران تھوڑے سے یعنی (حسب ضرورت) پانی میں حل کرکے مریضہ کو پلائیں، بفضلہٖ تعالیٰ بچہ کی پیدائش میں آسانی ہوجاتی ہے۔ اگر زعفران حد سے زیادہ استعمال کیا جائےتو نقصان دہ ھےزعفران کا حد سے زیادہ استعمال گُردوں کو کمزورکرتا ہے
Comments
Post a Comment