Fig Fruit Benefits |
انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزاشکر۔کیلشئم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں ۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں ، ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حثیت رکھتا ہے ۔ اس کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکارفولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے ۔ انجیر مین کچھ خاص قسم کی کیلور یزبھی پائی جاتی ہیں ۔ لہذا وہ لوگ جو اپناوزن گھنانا چاھتے انجیر کا ضرور استعمال کریں ، کیونکہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلور یز ہوتی ہیں ۔ خون کے دباؤ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی مقدارمناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس تناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے ۔ انجیر میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں خارج کردیتے ہیں ، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں
Fig benefits with almond |
انجیر کو مغز بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتا ہے اگر بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہو جاتا ہو تو اس کا گودہ منہ میں رکھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ انجیر کھانے کے بے شمار فائدے ہیں، انجیر کو پانی میں بھگو کر چند گھنٹے بعد پھول جانے پر دن میں دو بار کھائیں، دائمی قبض دور ہو جائے گی، اس کے علاوہ خشک انجیر کو رات بھر پانی میں رکھ دیا جائے تو وہ تازہ انجیر کی طرح پھول جائے گا اسے کھانے سے گلہ بیٹھ جانا یا بند ہوجانے کے امراض پیدا نہیں ہوتے، سردی کے ایام میں بچوں کو خشک انجیردی جائے تو ان کی نشوونما کے لیے بے حد مفید ہے
انجیر ہمارے ہاں بھی دستیاب ہے۔ انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء شکر، کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے عام کمزوری اور بخار میں اس کا استعمال انتہائی مفید ہے، انجیر کو بطور میوہ بھی کھایا جاتا ہے اور بطور دوا بھی استعمال کیا جاتاہے، یہ قابل ہضم ہے اور قبض کو دور کرتا ہے۔ انجیر جگر اور تلی کے سدوں کو کھولتا ہے، انجیرکی بہترین قسم سفید ہے،
Comments
Post a Comment